یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی معروف سیاسی جماعت ESN کے ممبران سے ملاقات

سٹراس برگ (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں معروف سیاسی جماعت ESN کے ممبران سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کے امن و استحکام اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ESN کے ممبران یورپی پارلیمنٹ نے پاکستانی وفد کا سٹراس برگ آمد پر بھرپور خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پارلیمانی وفد اور ESN گروپ کے MEPs نے علاقائی استحکام، انسداد دہشت گردی، اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ پاکستانی وفد نے یورپی پارلیمانی ارکان کو بھارت کے جارحانہ رویے، یکطرفہ اقدامات، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے، اور آبی وسائل کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وفد نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کا ردعمل تحمل، بردباری اور امن کے عزم کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ عالمی قوانین اور معاہدات کی پاسداری کرے اور خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر