اخلاق کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب ریکوری کی، چیئرمین نیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں، ہم تاجروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے پچھلے ایک سال میں کسی کو ہراساں نہیں کیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو دستاویزی کرنا ہے، ترقی کی شرح 5 یا 6 پر پہنچ سکتی ہے، یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 18ماہ میں 20 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر