لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے موجودہ پنجاب حکومت کی جانب سے دوسرا بجٹ پیش کیا ۔بجٹ تقریر مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو شاباش دی ۔ پنجاب حکومت نے اپنا پہلا بجٹ 13جون 2024کو کو پیش کیا تھا ۔یاد رہے کہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کو مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی حکومتوں میں متعدد بار بطور صوبائی وزیر خزانہ بجٹ پیش کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے ۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے موجودہ حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کیا، بجٹ تقریر مکمل ہونے پروزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر خزانہ کو شاباش دی



