پنجاب کا بجٹ مریم نواز کے فلاحی ویژن کا عملی مظہر ہے ، دانیال چوہدری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کا حالیہ بجٹ ایک متوازن اور عوام دوست ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مدبرانہ قیادت اور عوامی فلاح کے ویژن کا عملی مظہر ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی مجموعی ترقی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ حکومت نے تعلیمی وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے 4.5 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ ہونہار طلبہ کے لئے 15 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔مزید برآں 112000 لیپ ٹاپس طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ جدید تعلیم تک رسائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز اور کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جو نہ صرف توانائی بحران کے خاتمے میں معاون ہو گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کا باعث بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 41 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی صحت عامہ کے حوالے سے سنجیدہ ترجیحات کا عکاس ہے۔تحصیل اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جامع پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے مسائل کا حل فراہم کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو خاص طور پر غریب اور نادار مریضوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار پروگرام کے لیے 89 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کے حکومتی عزم کا واضح ثبوت ہے۔ زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں ریکارڈ 359 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں بھی 132 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اس اضافے کا مقصد پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور ضروری وسائل سے لیس کرنا ہے تاکہ عوام کو بہتر سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 130 فیصد اضافہ کر کے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے اس بجٹ کو معاشی استحکام، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ نہ صرف عوام کی توقعات پر پورا اترے گا بلکہ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر