چین نے عوامی مفاد کے مقدمات کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنایا

بیجنگ(شِنہوا) سپریم پیپلزپراکیوریٹریٹ (ایس پی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے استغاثہ اداروں نے عوامی مفاد کے مقدمات کے ذریعے ثقافتی ورثے اورتاریخی مقامات کے تحفظ کی کوششیں تیزکر دی ہیں اور2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں 2,160 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔
یہ اعلان چین کے ثقافتی و قدرتی ورثے کے دن کے موقع پر کیا گیا جہاں ایس پی پی کے سینئر پراسیکیوٹر شو شیانگ چھون نے بتایا کہ ایس پی پی سال 2025 کی دوسری ششماہی میں نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر دیوارچین کے تحفظ کی جاری کوششوں کا جائزہ لے گا۔
اس مہم کا مقصد تصفیہ شدہ مقدمات میں اصلاحی اقدامات کے نفاذ کی تصدیق کرنا اور موجودہ چیلنجز کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ اس تاریخی ورثہ کی حفاظت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
اسی روزایس پی پی نے عوامی مفاد پر مبنی قانونی چارہ جوئی کے کچھ نمائندہ مقدمات بھی جاری کیے جو ثقافتی نوادرات اور ورثے کے تحفظ پر مرکوز تھے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر