اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے نئے مالی سال برائے 2025۔26 میں محکمہ قانون سندھ و عدلیہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔ان منصوبوں میں عدالت عالیہ کے ججز کے لیے ہاکس بے کے پرفضا مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سندھ بجٹ: ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے سے ریسٹ ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ



