پنجاب، خیبرپختونخوا میں انٹر، میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، لاہور میں امیدواروں کیلئے 462امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ سینٹرز کے باہر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،چیئرمین لاہور بورڈ نے کہا کہ امتحانات کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، بوٹی مافیا اور بیرونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا، دوران امتحانی اوقات لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی لیسکو چیف کو درخواست کی گئی ہے، تمام موبائل انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے حاصل پور، چشتیاں، رحیم یار خاں، حرنولی پور، ڈی جی خان، فاضل پور اور لاہور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا، ضلع قصور میں لڑکیوں کے لیے 37، لڑکوں کے لئے 32، ضلع شیخوپورہ میں لڑکیوں کے 33اور لڑکوں کے 25سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی میٹرک اور انٹر کے امتحانات شروع ہوگئے، صوبہ بھر کے تمام 8بورڈز کے 14لاکھ 15 ہزار 360امیدوارامتحانات میں شرکت کریں گے، ہفتہ کو میٹرک کاپہلا پرچہ لیا گیا، کورونا وائرس کے باعث امتحانات کو صرف اختیاری مضامین تک محدود کر دیا گیا ہے، میٹرک کے چار اور انٹر کے تین مضامین میں امتحان لیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، صوبے میں 2ہزار جبکہ پشاور میں تقریبا 960ہالز میں امتحان لیا جائے گا ،جبکہ امتحانی عملے کی ڈیوٹی کورونا ویکسینشن سے مشروط کر دی گئی، ہالز میں موبائل فون اور دیگر برقی آلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا، اہم سفارتی پیش رفت متوقع
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر