پھر سے لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہوسکتے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک اور عوام پھر سے لاک ڈائون جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچائو کے لیے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچائو کے لیے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی،معاون خصوصی نے کہا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدر آمد کیا جائے گا، کرونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، کرونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، احتیاط کا راستہ ہی ہمیں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتا ہے،معاون خصوصینے کہا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگا، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈائون جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر