ایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 3’ کا نام دیدیا

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ‘وعدہ صادق 3’ کا نام دیا ہے۔

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دے دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزادکشمیر سپریم کورٹ نے منشیات کیس کے ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی، کمرہ عدالت سے گرفتار
باجوڑ میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ناواگئی سمیت 5 افراد شہید
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
سپریم کورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ریلوے کےکرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں: بلاول
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار کی سطح عبور کرگیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر