اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، آج ہی دستخط کرنےکا پابند نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار



