وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پرابوظبی پہنچے جہاں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری کررہے ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر