اسلام آباد کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی سمارٹ لاک ڈائون لگانے پر غور

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس بات کا اندیشہ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ظاہر کیا ہے۔ سیکرٹری سارہ اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام نے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو مبجوراً ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب پڑ سکتا ہے۔اس سلسلے میں ہجوم والی جگہوں پر شہریوں کی آمدورفت ختم کرنے کیلئے انھیں دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔ سارہ اسلم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بگڑنے سے پہلے عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصاً ماسک کو یقینی بنائیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر