بالاکوٹ: پولیس نے 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی۔خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی۔دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہواکہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 اغواکارہلاک ہوگئے جس کے بعد پولیس نےمغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر