وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں علاقائی صورتحال اورامریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبوں پر بات چیت بھی کی گئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے دوطرفہ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔پاکستان علاقائی روابط کے فروغ و امن کیلئے طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا میں پاکستان کے الگ ہونے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں،ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے،ہم دنیا سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہو گی تو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکہ کا تعمیری پارٹنر ہے ، دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں ،مقصد افغانستان میں امن ہے ،،افغانستان میں اکتیس اگست تک انخلا مکمل کیا جائے گا،تین ٹریلین خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ،مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے گلوبل پارٹنر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر