روس نے یوکرینی فوجیوں کی 1212 لاشوں کی پہلی کھیپ تبادلہ کے مقام پر پہنچا دی

ماسکو(شِنہوا) روسی مذاکراتی گروپ کے نمائندے لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر زورین نے کہا ہے کہ روس نے استنبول معاہدوں کے مطابق یوکرینی فوجیوں کی 1212 لاشوں کی پہلی کھیپ سرحدی تبادلہ کے مقام پر پہنچا دی ہے۔
الیگزینڈر زورین نے کہا کہ یوکرین نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، لہٰذا لاشوں کی منتقلی اور قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو سکا۔
بعض غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں، جو تبادلہ کے متفقہ مقام پر انتظار کر رہے تھے، نے لاشوں کو لے جانے والے ریفریجریٹڈ ٹرکوں میں سے کچھ کا معائنہ کیا۔
زورین نے کہا کہ یوکرینی فوجیوں کی مزید لاشوں کے ساتھ ریل گاڑیاں سرحد کی طرف روانہ ہونا شروع ہو جائیں گی اور روس کیف کی طرف سے یوکرینی فوجیوں کی لاشیں منتقل کرنے کے باضابطہ تصدیق کا منتظر ہے۔
یہ صورتحال دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران پیش آئی۔ روس نے ہفتہ کے روز یوکرین پر اختتام ہفتہ کے دوران قیدیوں کے طے شدہ تبادلے میں تاخیر کا الزام لگایا جبکہ یوکرین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے روس سے “گندے کھیل” کو بند کرنے کی اپیل کی۔
یوکرین کے جنگی قیدیوں کے علاج کے لئے رابطہ صدر دفتر نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ اگرچہ یوکرین اور روس دونوں نے آنجہانی فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے لیکن تبادلے کی تاریخ پر تاحال اتفاق نہیں ہوا۔
پیر کو استنبول میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے دوران ماسکو نے یوکرین کو 6 ہزار فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ الزامات کا تبادلہ دونوں جانب بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے درمیان ہو رہا ہے، جس سے امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات پر خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر