امیگریشن احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ طلب

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر وفاقی امیگریشن چھاپوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لئے نیشنل گارڈ کے دستے پہنچ گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے 2ہزار سپاہیوں کو تعینات کریں گے کیونکہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے آپریشن کے بعد مظاہرین اور فیڈرل ایجنٹس کے درمیان دو دن سے جھڑپیں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، جس کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین نے فیڈرل ایجنٹس کے خلاف آنسو گیس، فلیش بینگ گرینیڈز اور پتھراؤ کیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ تعیناتی “بے قاعدگیوں سے نمٹنے” کے لئے کی جا رہی ہے، جو آئی سی ای کے “بنیادی ملک بدری آپریشن” کے بعد شروع ہوئیں۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے “جان بوجھ کر اشتعال انگیز” قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر