چین نےہائی نان میں جنوبی بحیرہ چین سونامی انتباہی مرکز کا آغاز کردیا

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں جنوبی بحیرہ چین سونامی انتباہی مرکز (ہائی نان) نے اتوار کے روز کام شروع کردیا ہے جس کا مقصد علاقائی ممالک کے لئے سمندری آفات سے متعلق ابتدائی انتباہی خدمات فراہم کرنا ہے۔
یہ مرکز موجودہ آزمائشی مرحلے میں ساحلی شہر سانیا میں واقع قومی بحری ماحولیاتی انتباہی مرکز اور ہائی نان صوبائی بحری انتظامیہ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد سونامی، سمندری حرارتی لہروں، نقصان دہ الجی کی افزائش اور دیگر خطرات کے لئے جامع اور کثیر خطرات سے نمٹنے کا حامل ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنا ہے۔
یہ مرکز سمندری پیشگوئی اور انتباہ کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا۔
اسی روز سانیا میں گہرے سمندر کے آزمائشی مقام کا بھی آغاز کیا گیا جو بنیادی گہری سمندری سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی کی معاونت کرے گی۔
جنوبی بحیرہ چین کا علاقہ فعال فالٹ لائنز اور قریبی علاقوں میں بار بار آنے والے زیرِسمندر زلزلوں سمیت اپنی پیچیدہ ارضیاتی ساخت کے باعث سونامی اور دیگر سمندری آفات کا زیادہ شکار ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر