اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ امریکا اورایران کےدرمیان جوہری مذاکرات کاچھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت مؤقف کےحامل ہیں اور ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔امریکی صدر کاکہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو نہیں دی جاسکتیں، ایران افزودگی کرناچاہتا ہےجو ہم نہیں مان سکتے۔
ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جو نہیں دی جاسکتیں : ٹرمپ



