لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی، ریاست کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنیکا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل روب بونٹا نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے مقدمے کو دائر کرنے کا فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر لاس اینجلس میں مظاہرے جاری ہیں۔لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا، جس کے بعد وہاں نیشنل گارڈز کو تعینات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گورنر گیون نیوسم کو بائی پاس کرکے ریاستی خودمختاری کو روند دیا۔روب بونٹا نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام غیرقانونی ہے اور اس سے مظاہروں کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ اقدام ضروری نہیں تھا، یہاں بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں، غیر ملکی مداخت کا خطرہ امکان نہیں، ایسی کوئی نااہلی بھی نہیں تھی جو وفاقی حکومت کو وفاقی قوانین کے اطلاق پر مجبور کرتی’۔گورنر گیون نیوسم نے صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کے کنٹرول سنبھالنے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکار لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کے احکامات کے بعد موجود ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کے اعتراضات کے باوجود وہ نیشنل گارڈز کو لاس اینجلس بھیجنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر نااہل ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ شہر میں مزید اہلکاروں کو بھی بھیج سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ‘اگر میں مداخلت نہیں کرتا اور میں گارڈز کو وہاں نہیں لاتا، تو وہاں سانحے کا سامنا ہوسکتا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ اب لاس اینجلس کی صورتحال درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے مگر وہ وہاں میرینز اہلکاروں کو بھی تعینات کرسکتے ہیں۔واضح رہے لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اورپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر