وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش کر رہی ہے، مریم نواز کا الزام

وادی نیلم / آزاد کشمیر (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوشش کر رہی ہے ، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ایک کے بعد دوسرا مقدمہ بناتا ہے ۔ لیڈرز کو چور، ڈاکو کہتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ اگر عوامی نمائندے کسی جماعت کے پاس ہیں تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے ۔ جمعہ کو وادی نیلم آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کسی کو عہدے کا لالچ دیتا ہے کبھی پیسے اور کبھی حکومت کا لالچ دیتا ہے ، لیکن ہم نہیں جھکیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام کبھی کسی ایسے شخص کے ہاتھ میں اقتدار نہیں دے گی جو کہتا ہے امریکی صدر ٹرمپ ثالثی کرے گا ، ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں اور بعد میں کشمیر کے عوام کو پتاچلا کہ عمران خان کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی کبھی کسی کشمیر فروش کے ہاتھ کشمیر کی حکومت نہیں دینگے اور یہ نعرہ زبان زد عام ہے کہ بچہ بچہ کٹ جائے گا لیکن کشمیر صوبہ نہیں بنے گا ، قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن شہ رگ کو کاٹنے والے کا نام عمران خان ہے جو شخص پاکستان کی شہ رگ کاٹ کے آچکا ہے اب آزاد کشمیر کو بھی پاکستان سے کاٹنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے لیکن کشمیری عوام ایسا کبھی ہونے نہیں دینگے ،کشمیری کبھی ایسے بزدل انسان جو کشمیر کو پھینک کر آ جائے اور کہے کہ میں کیا کروں تو اس کو کبھی اپنے ووٹ نہیں دینگے جو انسان بے بسی کی تصویر بن کر کہے کہ مودی اور امریکی صدر میرا فون نہیں اٹھاتا اس کے ہاتھ کبھی اپنی تقدیر نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور عمران خان نے آکر دوبارہ شروع کر دی ہے، ملک میں آٹا ، چینی ، ڈیزل کچھ بھی دستیاب نہیں ہے ، مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے والوں کے خلاف کشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے اور ڈسکہ کی عوام کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہونگے ۔ اب ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر