اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے معاہدہ منسوخ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 287.5 ملین یوروز یعنی327 ملین ڈالرز تھی۔ یہ سامان رافیل کمپنی کے لائسنس کے تحت اسپین میں تیار ہونا تھا۔ہسپانوی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اسرائیل کے لائسنس منسوخ کرنا شروع کردیے اور زیادہ سے زیادہ تکنیکی آزادی اور خود مختاری حاصل کرنے کے مقصد سے اپنے پروکیورمنٹ پروگرامز کو ری ڈائریکٹ کرنے کیلیے کام شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت کو گزشتہ سال آگ بگولہ کردیا تھا۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ پر حملے کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیدیا ہے۔اسٹارمر نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کو خوفناک اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں، فوجی کارروائیوں اور یہودی آبادکاروں کے تشدد کی توسیع کیخلاف ہیں غزہ میں امدادمیں رکاوٹ ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارت کے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں اور برطانوی حکومت اتحادیوں کے ساتھ مزید اقدامات، بشمول پابندیوں پر غور کرے گی، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی فراہمی ضروری ہےبرطانوی وزیراعظم کے ایوان سے سوال جواب کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیوں اور ہتھیاروں کے امبارگو کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر