شرح پیدائش میں کمی، ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے گرتی ہوئی شرح پیدائش کے باعث اب 2 بچوں کی پالیسی کو ختم کردیا ہے اور اب ہر جوڑے کو 2سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ویتنامی وزیر صحت نے کہا کہ مستقبل میں گرتی ہوئی آبادی ویتنام کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ طویل مدت میں ملک کے دفاع اور سکیورٹی کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1999 سے سال 2022 کے درمیان فی عورت شرح پیدائش 2.1 تھی جب کہ سال 2024 میں یہ شرح کم ہوکر فی عورت 1.91 بچے ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبادی کو کم ہونے سے روکنے کے لیے شرح پیدائش بڑھانے کی ضرورت تھی مگر یہ بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر