عمران خان سےحکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا میں نے ایک بیان میں کہا تھاکہ بات چیت ہمیشہ کچھ لوکچھ دوپر ہوتی ہے، ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےکہا جا رہاہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہرطرف خبریں چل پڑی ہیں کہ بانی 5 جون کو رہاہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی کال آتی ہے عمران خان کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلاجائےگا، لوگ پلاننگ کرتے ہیں جبکہ اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر