ایک سال کے دوران ملک میں 7 صحافی قتل، سی پی این ای نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سی پی این ای کے زیر اہتمام pain of chain کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی تقریب میں پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2024-25 جاری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق پیکا ایکٹ 2025 اور ہتک عزت قانون 2024 آزادی اظہار پر حملہ ہے ، پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی،صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ ہے اور آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 مئی 2024 سے 3 مئی 2025 کے دوران7 صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ، قاتلوں کو سزا نہیں ملی ، صحافیوں پر اغواء، تشدد اور مقدمات کے 104 واقعات رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی 152 ویں نمبر پر ہے، متنازع قوانین واپس لیے جائیں ۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم اس رپورٹ کو شہید صحافیوں کے نام کرتے ہیں۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر اتھونی ڈومینیک نے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون میں ترمیم ا سٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے ہونی چاہیے۔ ایمنڈ کے صدر اظہر عباس کا پیغام سینیئر صحافی ریحان احمد نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو دباؤ کا سامنا اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ینیئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ آج جب ہم پر اتنا برا وقت ہے کہ پیکا کے خلاف ایک مشترکا ایڈیٹوریل نہیں لکھ پائے۔صحافی رہنما ارشد انصاری نے کہا کہ آج تک کسی صحافی کا کوئی قاتل پکڑا نہیں گیا۔ اس کے علاوہ سینیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی 8 اینکرز آف ایئر ہوئے ہیں ، اب بھی وہی ہو رہا ہے جو پچھلے دور میں ہوا۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری حارث خلیق کاکہنا تھا کہ آج بھی ملک میں نو آبادیاتی نظام رائج ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر