چینی نوجوانوں کی 80 سال بعد بھی دوسری جنگ عظیم کی کہانیوں میں دلچسپی

بیجنگ (شِنہوا) عالمی یوم اطفال پر10 سالہ ژانگ شوچھنگ نے جوش و خروش سے اپنا تحفہ کھولا،انہیں ایک ایسی کتاب ملی جو دوسری جنگ عظیم کے دوران چھونگ چھنگ بمباری کی ڈرامائی کہانی کو بیان کرتی ہے۔
جاپانی جنگی طیاروں نے 1938 سے 1944 کے درمیان اس وقت کے چین کے عارضی دارالحکومت چھونگ چھنگ اور قریبی شہروں پر 250 سے زائد بار اندھا دھند بمباری کی جس میں 32 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے دارالحکومت لانژو کے طالب علم نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا ایک تاریک باب ہےلیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیے تاکہ ہم اس سے سبق سیکھ سکیں۔
اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ جنگ کے شعلے بہت پہلے بجھ چکے ہیں لیکن اس ہنگامہ خیز دور اور اس میں زندہ رہنے والوں کی بہادری کو بیان کرنے والی کتابیں چین کے نوجوانوں کو اب بھی متوجہ کر رہی ہیں اور انہیں تاریخ کے اس اہم باب کے بارے میں جاننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
ژانگ کو یاد نہیں کہ اسے تاریخ کے اس مرحلے میں دلچسپی کب شروع ہوئی، شاید یہ اس کے والدین کی طرف سے اسے سونے کے وقت سنائی جانے والی کہانیوں سے شروع ہوئی۔
علم کے پیاسےژانگ خوشی سےسال میں کم از کم 2 کتابیں جنگ کے بارے میں پڑھتے ہیں، ان کی پسندیدہ کتابوں میں کارٹون ناول چمکتا ہوا سرخ ستارہ ہے جو دوسری جنگ عظیم کی ایک کہانی ہے جس میں ایک لڑکا سپاہی بنتا ہے۔
وہ اپنے سوالوں کے بارے میں اپنے والدین اور ہم جماعتوں کے ساتھ مل کر جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ژانگ کی والدہ جیانگ نان نے کہا کہ کبھی کبھار ہمیں ان کے سوالات کا جواب دینا مشکل لگتا تھا، اس لیے ہمیں تاریخ کی کتابیں دیکھنا یا انٹرنیٹ پر متعلقہ معلومات تلاش کرنا پڑتی تھیں تاکہ ان کے سوالات کے جواب دئیے جا سکیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اس شوق میں اکیلا نہیں ہے۔انہوں نے دیکھا ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ بچے دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں دلچسپی لینے لگے ہیں اور وہ مل کر اس پر گفتگو بھی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر