لاکھوں عازمین حج کیلئے کتنی کمپنیاں کس تعداد میں کھانا تیار کررہی ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین کے لیے کھانے کے انتظامات سب سے اہم اور خاص ذمہ داری ہے جسے معیار اور وقت دونوں کےساتھ نبھانا یقیناً ایک بہت بڑا ٹاسک ہے۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی حکام نے عازمین حج کے فوڈ سروس آپریشن کے لیے 380 کیٹرنگ کمپنیوں سے کانٹریکٹ کیا ہے، ان سیکڑوں کمپنیوں کے ذمے حاجیوں کے لیے 12 ملین کھانے تیار کرنے کے انتظامات ہیں۔رپورٹ کے مطابق تمام کیٹرنگ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کھانے کے معیار کے لیے کوالٹی کنٹرول کے زیادہ اہتمام کی پابندی کریں، ان تمام سہولیات کا مقصد عازمین حج کو بہترین کھانا بہترین معیار کے ساتھ بروقت پیش کرنا ہے۔
کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم السینی کی گفتگو
اس حوالے سے کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم السینی نے عرب میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’ تیاریاں مکمل عروج پر ہیں، سب اداروں نے حاجیوں کی خدمت کے لیے دن رات ایک کردیا ہے، مزدلفہ ، عرفات اور منیٰ میں حجاج کو کھانے اور ہر طرح کی سہولت کی بروقت فراہمی کی تیاریاں مکمل ہیں‘۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر