عیدکے بعد قائدآباد انٹرچینج تک شاہراہ بھٹو ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی: وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو کی پیش رفت پر اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید اور چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا شاہ فیصل کالونی تا قائد آباد انٹرچینج کا کام تقریباً مکمل ہے، عید کے فوراً بعد قائدآباد انٹرچینج تک شاہراہ بھٹو ٹریفک کے لیے دی جائےگی۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جام صادق برج سے شاہراہ بھٹو کے داخلے پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے، باقی 50 فیصد کام یلولائن کے انفرا اسٹرکچر مکمل ہونے پر پورا کیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ای بی ایم انٹرچینج کا کام 100 فیصد مکمل کیا گیا ہے، قائدآباد انٹرچینج کے ساؤتھ پورشن کا کام 98 فیصد ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو حکام نے سموں گوٹھ کے بلند اسٹرکچر پر بریفنگ میں بتایا کہ 1380 گرڈز میں سے 520 لگ چکے اور 860 باقی ہیں، سموں گوٹھ 4 کلومیٹر کے ایکسپریس وے کے حصے پر 44.4 فیصد کام ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر