لاہور کے تھانہ جوہر ٹائون کے ایس ایچ او محسن شہزاد کی شاندار کارکردگی، سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کیخلاف بڑی کارروائی

لاہور (مظہر طفیل) لاہور میں سٹریٹ کرائم کی لہر پھیلانے والے خطرناک محمد علی ڈکیت گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ گینگ صرف ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 60 سے زائد ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن کے ایس ایچ او محسن شہزاد کی قیادت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گینگسٹرز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ایس ایچ او محسن شہزاد اور ان کی ٹیم نے شب و روز کی محنت سے گینگ کے دو اہم ارکان محمد علی اور مدثر رفیق کو گرفتار کیا، جو کہ متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 چوری شدہ موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی، دو 30 بور پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ کارروائی پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر