ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ “محمد علی ڈکیت گینگ” کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 13 موبائل فون، موٹر سائیکل، کیش، دو پسٹل (30 بور) اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار شدہ افراد لاہور شہر میں متعدد وارداتوں میں شامل پائے گئے ہیں۔ ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد علی اور اس کا ساتھی مدثر رفیق شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم کو حوالہ کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر