اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سی ای او ائیر انڈیا نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہن ۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی ممالک کی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بناکر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں پر میزائل مارے جس سے 5 پاکستانی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ بھارت کا اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 بھی تباہ کیا اور کئی ائیر فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا۔
سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے کا اعتراف



