کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوتا: بھارتی ائیر چیف مارشل پھٹ پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔امر پریت سنگھ نے سوال اٹھایا کہ معاہدے پر دستخط کے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کا وعدہ کیوں کیا جاتا ہے؟ بلآخر ہم ایک ایسا وعدہ کیوں کرتے ہیں جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت میں دفاعی نظام کو ڈیزائن کرکے اس کی تکمیل کرنا شروع کرنا چاہیے، نہ کہ صرف انہیں پیش کرنا چاہیے۔دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار سوشانت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید اتنا نقصان نہ ہوتا، حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، تاخیر کا ذمہ دار کسی حد تک ’سیاست‘ کو قرار دیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر