یوکرین کا بڑا فضائی حملہ، روس کے کئی طیارے تباہ

ماسکو (نیشنل ٹائمز) یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں دشمن کے درجنوں طیارے تباہ کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس کے مختلف فضائی اڈوں پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے بڑا حملہ کیا گیا جس میں 40 طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو استنبول میں شروع ہونے والے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل ہونے والے ایک بڑے آپریشن میں متعدد فوجی ایئربیسز ڈرون حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین نے اتوار کے روز پانچ خطوں میں روسی فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی طیاروں میں آگ لگ گئی۔

یہ حملے مرمانسک، ارکتسک، ایوانوو، ریازان اور امور کے علاقوں میں ہوئے۔  وزارت نے کہا کہ فضائی دفاع نے دو علاقوں مرمانسک اور ارکتسک کے علاوہ تمام حملوں کو پسپا کر دیا۔

وزارت نے کہا، “مرمانسک اور ارکتسک کے علاقوں میں، ہوائی اڈوں کے قریب واقع علاقے سے FPV ڈرونز کی لانچنگ کے نتیجے میں کئی طیاروں میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 وزارت نے کہا کہ حملوں میں ملوث کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حملوں میں یوکرائن کی سرحد سے تقریباً 4,300 کلومیٹر (2,700 میل) دور ارکتسک میں بیلایا ایئربیس اور یوکرین سے تقریباً 1,800 کلومیٹر (1,100 میل) دور جنوبی مرمانسک میں اولینیا ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر