ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے قبل از وقت آغاز کے واضح شواہد ملے ہیں، اسد عمر

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے قابل از وقت آغاز کے واضح شواہد ملے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں انڈور شادیوں ، ریستورانٹس اورجمز میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہوا ہے۔ اسد عمر نے ان ڈور ریستورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز کو بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرکت کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا ہے اور اگر ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 2 ہفتے قبل کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں تاہم اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے ملک میں ایس او پیز پرعمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس خاص طور پر کرونا کی بھارتی قسم کا پھیلا بڑی وجوہات ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر