بنگلادیش کے کرنسی نوٹوں سے بانی شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی، نئے نوٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بنگلا دیش نے اتوار کو نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں اور ملک کے بانی اور معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو نوٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔مقامی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے گئے ہیں،ابھی 20، 50 اور 1000 مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔بینک کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹوں کا مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا، پرانے نوٹ اور سکے بھی گردش میں رہیں گے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ بنگلا دیش میں کرنسی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہو۔1972 میں جب ملک نے مشرقی پاکستان سے بنگلا دیش کا نام اختیار کیا تو پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا۔ بعد میں، شیخ مجیب الرحمان اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے اقتدار کے دوران شیخ مجیب کی تصاویر نوٹوں پر چھاپی گئیں۔جب دوسری جماعتیں، خاص طور پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اقتدار میں آئیں تو نوٹوں پر تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کی تصاویر بھی شامل کی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔تقریباً 17 کروڑ آبادی پر مشتمل ملک کو اب ایک نگران حکومت چلا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر