امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ

بولڈر (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پیٹرول بم پھینکے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ بھی لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کے محرک سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشت گردحملہ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہاکہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے،کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر