پاکستان کا 33 روزہ پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا، ترجمان وزارتِ مذہبی امور

جدہ (نیشنل ٹائمز) پاکستان کا 33 روزہ پری حج فلائٹ آپریشن جو 29 اپریل کو شروع ہوا تھا ہفتہ کو پی آئی اے کی پرواز PK-759 کی کراچی سے آمد کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس پرواز میں 307 عازمین حج سوار تھے اور یہ شام 6بجکر 55منٹ (مقامی وقت کے مطابق) سعودی عرب پہنچی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ 88,260 عازمین نےسرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں سے سعودی عرب کا سفر کیا۔27,011 عازمین نے پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے سفر کیا۔مجموعی طور پر 115,000 سے زائد پاکستانی عازمین اس سال حج ادا کریں گے۔آپریشن کے پہلے مرحلے میں 39,717 عازمین کو 156 پروازوں کے ذریعے 27 مئی تک مدینہ منتقل کیا گیا۔

پی آئی اے، سعودی ایئرلائن، سرین ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال نے پروازیں آپریٹ کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عازمین کی سہولت کے لیے تقریباً 470 ناظمین تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ہر ناظم 188 سے 200 عازمین کے گروپ کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوگا اور وہ انہیں منیٰ، عرفات، مزدلفہ، جمرات اور واپس مکہ مکرمہ تک رہنمائی فراہم کرے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر