امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لیجائے جانے والی 25 کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر