غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کل تعداد 7905 ہے، پنجاب میں 2687 ہاؤسنگ اسکیمیں منظور شدہ، 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہیں، ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ اور 206 غیر قانونی ہیں۔اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہو سکے گی، ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا غریب لوگوں سے پیسے لے لیے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں قائم ہوئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کر کے رکھیں؟ان کا کہنا تھا قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر