اسرائیل کی غزہ میں حد سے تجاوز کرتی فوجی کارروائیوں پریورپی یونین کو بھی تشویش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) یورپی یونین نے بھی اسرائیل کی غزہ پر جاری فوجی کاروائیوں کو حد دے تجاوز قراردیا ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ فوجی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کرلی ہیں۔ یورپی یونین کے ایک اعلی سفارتکار کایا کالاس نے مزید کہا کہ حماس سے لڑنے کے لیے جتنی فوجی طاقت اور کارروائیاں درکار ہیں۔ اسرائیل اس سے تجاوز کر رہا ہے۔یورپی یونین کے سفارتکار کایا کالاس نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ نئے امدادی نظام پر بھی تنقید کی جو اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی تنظیموں کو نظرانداز کرکے امداد تقسیم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم انسانی امداد کی نجکاری کی حمایت نہیں کرتے۔ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ غزہ میں لوگوں کی تکلیف ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔کایا کالاس نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ 23 جون کو برسلز میں ہونے والے یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں متبادل آپشنز پیش کریں گی۔یورپی یونین کے سفارت کار کایا کالاس نے مزید کہا کہ یورپی یونین غزہ کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والوں میں شامل ہے لیکن اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث یہ امداد فلسطینی عوام تک نہیں پہنچ رہی۔
اسی طرح یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وان ڈیر لیئن نے بھی غزہ کے رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کو قابل نفرت اور غیر متناسب قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ یورپی یونین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی ریاست کے زبردست حامی ملک جرمنی نے بھی اسرائیل کو پہلی بار کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ مجھے اب اسرائیل کے جنگی مقاصد سمجھ نہیں آ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے کسی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اس سے قبل برطانیہ بھی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تجارتی مذاکرات کو معطل کرچکا ہے۔برطانیہ کے ساتھ ہی فرانس اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کی غزہ پر بلاجواز وحشیانہ بمباری کو حد سے تجاوز قرار دیا تھا۔جنگ بندی کے باوجود وحشیانہ بمباری میں اتنے بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی جانی اور مالی نقصان پر اسرائیل کے حامی ممالک بھی مذمت پر مجبور ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ غزہ میں مارچ میں جنگ کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 924 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 251 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔جس کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہیں جن میں 55 ہزار سے زائد بچے، خواتین، بزرگ اور جوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہیں۔اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ کے بڑے حصے پر قبضے کے لیے بے رحمانہ فوجی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر نیتن یاہو کے حامی بھی بول پڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر