نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین پکڑی گئی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اے ایس ایف اہلکاروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم حامد خان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور اس کے پاس تقریبا 2 کلو ہیروئن تھی جو قطر اسمگل کرنی تھی، عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ ایف ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ پر دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ حامد خان نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے ائیرپورٹ پہنچا، وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 287 کے ذریعے دوحہ جارہا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی اسکینگ کے دوران ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دے کر چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ اس نے ٹرالی بیگ میں بڑی مہارت کے ساتھ ہیروئن چھپا رکھی ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر