مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے: ٹرمپ کا اعلان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا ہے جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی۔تاہم اب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں آج پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔دوسری جانب امریکی اپیل عدالت نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پربحال کردیے ہیں اورگزشتہ روز امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا تھا جس پرٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کےخلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اپیل کورٹ میں دائر درخواست میں مؤ قف اپنایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا ، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر