لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون کے علاقے میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں۔ ادھر ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے عثمان مرزا سمیت تین ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس تفتیش مکمل کرے۔ واضح رہے کہ ملزمان کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ واقعے میں اب تک چار ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز واقعے کا نوٹس لیاتھا۔ تفتیشی آفیسر شفقت محمود ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ اس کے موکل پراپرٹی ڈیلر ہیں اور وقوعہ چھ ماہ پرانا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر