چین میں ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران سرحد پار دوروں میں یومیہ 12 فیصد اضافہ متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) نے آمدہ ڈریگن کشتی تہوار کے دوران ملک بھر میں یومیہ اوسطاً 21 لاکھ 50 ہزار سرحد پار دوروں کی پیش گوئی کی ہے جو گزشتہ برس کی تعطیلات کے مقابلے میں 12.2 فیصد زائد ہے۔
یکم جون کو سرحد پار دوروں میں عروج متوقع ہے۔
ڈریگن کشتی تہوار کو عام طور پر دوآن وو تہوار بھی کہا جاتا ہے جو کہ چینی قمری کیلنڈر کے 5 ویں ماہ کی 5 تاریخ کو منایا جاتا ہے ۔ رواں سال یہ 31 مئی کو ہوگا جس کی تعطیلات 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہیں گی۔
شنگھائی پودونگ ین الاقوامی ہوائی اڈے پر 1 لاکھ یومیہ سرحد پار دورے متوقع ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑے ہوابازی مراکز سے مسافروں کی آمدورفت میں بھی اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
ڈریگن کشتی تہوار کی تعطیلات کے دوران صوبہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں متعدد ڈریگن کشتی مقابلوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
یکم جون کو یوم اطفال اوراختتام ہفتہ کی تعطیل کے سبب چینی مین لینڈ سے باہر سفر کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کے مقامی دوروں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ کو ملانے والی زمینی سرحدی گزرگاہوں سے ٹریفک میں قابل ذکر اضافہ متوقع ہے۔ توقع ہے کہ شین زین شہر میں لوہو بندرگاہ سے یومیہ اوسطاً 2 لاکھ 30 ہزار دورے ہوں گے جبکہ ژو ہائی شہر کی گونگ بے گزرگاہ سے یومیہ اوسطاً 3 لاکھ 67 ہزار دورے متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر