خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے بھارت کی مقبوضہ کشمیر، سرحدی ریاستوں میں جنگی مشقیں

سرینگر (نیشنل ٹائمز) بھارت ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں کشمیر اور پاکستان کے ساتھ سرحدی ریاستوں گجرات ، راجستھان اور پنجاب میں جنگی مشقیں شروع کر رہاہے ۔

یہ جنگی مشقیں کنٹرول لائن کے ساتھ مقبوضہ کشمیرکے اضلاع اور پاکستان سے ملحقہ بھارتی ریاستوں میں جمعرات سے شروع کی جارہی ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ تمام اضلاع اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں شروع کی جانیوالی جنگی مشقوں کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا اور پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی ناکامی اور نقصانات کو چھپانا ہے ۔اس سے قبل 7 مئی کو بھی بھارت نے سرحدی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے 244 اضلاع میں جنگی مشقیں کی تھیں۔اسی دوران 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے کنٹرول لائن کے پار پاکستان اور آزاد کشمیر میں شہری علاقوں پر حملے کئے تھے۔ ان فوجی مشقوں میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن اور بلیک آئوٹ کے طریقہ کار کو جانچنا ، شہری دفاع کی تربیت اور ہنگامی صورتحال میں انخلاء کی مشق شامل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مبصرین نے بھارت کے جنگی جنون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد علاقے میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے دفاعی ردعمل کے دوران پہنچے والے نقصانات اور ناکامیابیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر