پنشنرز کیلئے 2 سال بعد بڑی عیدی کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پنشنرز کیلئے 2 سال بعد بڑی عیدی کا اعلان، وفاقی وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 2 سال بعد ریلیف فراہم کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے وفاقی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق یکم جولائی سے پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے 2 سال بعد پہلی مرتبہ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن میں صرف 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔وفاقی حکومت کے علاوہ خیبرپختونخواہ حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔تنخواہوں اور الاؤنسز میں یہ اضافہ رواں ماہ کی تنخواہ میں ملے گا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے 2017 کے بیسک پے سکیل کے مطابق جاری بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اسی طرح تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، جس کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحٰی سے پہلے 16 جولائی کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے انتظامات کیے جائیں۔ وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے بھی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں صوبوں کے سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک ایڈوانس تنخوا اور پنشن موصول ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر