’عامر کے بغیر حج پرواز روانہ نہیں ہوگی‘، لیبیا کے شہری کے معجزاتی طور پر حج پر جانے کی کہانی جانیے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر المہدی منصور ال قذافی نے رواں سال حج کا ارادہ کیا اور اسی ارادے کی تکمیل لیے لیبیا ائیر پورٹ پہنچ گئے۔لیبیا ائیر پورٹ پر عامر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کی کنیت ’قذافی ‘ کے سبب انہیں سکیورٹی مسائل کی بنا پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔یہ کارروائی اتنی طویل ہوگئی کہ عامر کی نظروں کے سامنے ان کے گروپ کے تمام ارکان فلائٹ میں سوار ہوگئے لیکن عامر قذافی کاؤنٹر پر سفری کارروائیاں مکمل ہونے کا انتظار کرتے رہے حتیٰ کہ جہاز کے روانہ ہونے کا وقت آن پہنچا اور جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔ جب عامر قذافی کی سکیورٹی کارروائی مکمل ہوئی تب تک جہاز کے دروازے بند ہوچکے تھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور یوں یہ طیارہ عامر قذافی کے بغیر روانہ ہو گیا۔طیارے کے جانے کے باوجود عامر قذافی کو اللہ پر یقین تھا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ائیرپورٹ سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک کہ انشااللہ حج کی طرف روانہ نہ ہوجاؤں‘۔اور پھر وہ معجزہ ہوا جس نے سب کو حیران کردیا ،اطلاع آئی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور طیارہ مرمت کیلئے ائیر پورٹ واپس ٓآرہا ہے، مرمت کے بعد طیارے کے پائلٹ سے عملے نے درخواست کی کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں؟ لیکن پائلٹ نے اب بھی انکار کردیا، اس کے باوجود عامر کو اللہ پر یقین تھا اور وہ یوں ائیر پورٹ پر جم کر کھڑے رہے۔جہاز ایک بار پھر روانہ ہوا لیکن اس بار بھی اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آ رہا ہے، جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال کے بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ’قسم کھاتا ہوں کہ جہاز اب عامر قذافی کے بغیر نہیں اڑسکتا، اس وقت تک جہاز نہیں اڑاؤں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘۔اس کے بعد حکام کی جانب سے جلد از جلد عامر قذافی کو سفر کے لیے کلیئر کیا گیا اور پھر طیارہ تیسری کوشش پر عامر کے ساتھ بغیر کسی فنی خرابی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر