بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خان

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا غلطی سے عملے نے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کیس مقررکرنے کا خود وعدہ کیا، وہ وعدہ کررہے ہیں، آپ یہاں سے چلے جائیں، کیس وقت پرسنا جائے گا، شکر ہے کیس لگ گیا ہے، پارلیمنٹرینز نے ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دھمکیاں آتی ہیں آپ کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوجائےگا، آپ ایم این ایز اور پارلیمنٹرینز کو نہ دھمکائیں، یہ چیزیں نہ کریں، ہم آپ سے نہیں ڈر رہے، آپ بھی نہ ڈریں۔علیمہ خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ہم سے آکر بات کریں، آپ کو بات کرنی ہے تو ہم عورتیں آپ کے سامنے بیٹھ جاتی ہیں مگر سامنے آکر بات کریں، 2 سال سے ہمیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ آپ مانگ کیا رہے ہیں، بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیچھے سےنہیں، سامنے آکر بات کریں، ہم بیٹھیں گے، ہم تیار ہیں، اگر Give and Take کرناچاہتے ہیں توبتادیں، ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا Give کریں اور آپ کو کیا چاہیے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ساری زندگی جیل میں رکھ لیں جھکوں گا نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر