کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب اور ذریعہ صرف آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانا ہے، سلیم مانڈوی والا کی شدید تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب اور ذریعہ صرف آصف علی زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کی طوطا کہانی گھڑنے والے سند یافتہ جعلساز ہیں۔ یہ وہی جعلساز ہیں جنہوں نے صدرآصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس لاہور سے گرفتاری کے وقت گورنر ہاؤس سے 70کروڑ روپے اور سونا برآمد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس طرح آصف علی زرداری کے حوالے سے 33ارب روپے ملنے کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور میڈیا ٹرائل کا حربہ ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری گذشتہ 33سال سے پیپلزپارٹی کے نشانے پر ہیں۔ کبھی کسی بخاری کی ٹانگ میں بم باندھنے کی طوطا کہانی گھڑی جاتی تھی تو کبھی ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ داخل کرکے ان کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا تھا مگر صدر آصف علی زرداری نے عدالتوں میں ان جھوٹے الزامات کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوکر عوام کے سامنے سرخرو ہوتے رہے ہیں۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری 1988ءسے بھٹو دشمنوں کے نشانے پر ہیں۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والے ماضی میں شرمسار ہوتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی شرمندگی ان عناصر کا مقدر ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر