سعودیہ اور یو اے ای میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذی القعد یعنی 27 مئی کو ذی الحج کا چاند دیکھیں۔رپورٹ کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذی الحج کا آغاز 28 مئی کو ہوگا یعنی اس لحاظ سے عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔تاہم اگر منگل 27 مئی کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذی الحج جمعرات کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنےکے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز (IAC) کے مطابق رواں ہفتے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق منگل 27 مئی کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، بدھ 28 مئی نئے ہجری مہینے کا پہلا دن ہو گا اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ ان پیشگوئیوں کے مطابق یوم عرفات پھر جمعرات 5 جون کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر