اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اورہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکن قیادت پر اعتماد رکھیں، امید ہےعید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ



